• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر کردیا، کمیونٹی رہنما

اوسلو(ناصراکبر) پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر دنیا بھر کی طرح ناروے میں مقیم پاکستانیوں، سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی برادری نے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نوازنے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر کر دیا۔ان کی پاکستان سے وفاداری اور محبت سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔تعزیت کرنےوالوں میں پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز،سیکرٹری جنرل علی اصغر شاہد،سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں ،راجہ عاشق حسین و دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین