• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) اے کے جے پاکستان اسپورٹس ایونٹ مینجمنٹ کی جانب سے شطرنج چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا، وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے جامعہ کراچی نے انعامات تقسیم کیے۔ اے کے جے پاکستان اسپورٹس ایونٹ مینجمنٹ نے جامعہ کراچی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن کے اشتراک سے شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ جس میں زندگی ٹرسٹ کے زیرنگرانی چلنے والے اسکول، ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی 5 طلبا اور زندگی ٹرسٹ اسکول سے فارغ التحصیل 6 طلبا نے شرکت کی۔ انڈر۔14 کیٹیگری میں گریڈ 8 کی مہک محبوب نے پہلی، جب کہ گریڈ۔9 کی سنبل یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جب کہ اوپن کیٹیگری میں زندگی ٹرسٹ کے زیرنگرانی اسکول سے فارغ التحصیل طالبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اس کے علاوہ ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول سے فارغ التحصیل اریج مقصود اور بشرا مقصود جو اپنی جامعات کی نمائندگی کررہی تھیں ، نے پہلی اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔

تازہ ترین