• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام مخالف تحریک، قرارداد پیش کرنیوالوں پر اکثریت بڑھانے کی ذمہ داری

اسلام آباد (طارق بٹ)علیانی مخالف تحریک، قرارداد پیش کرنیوالوں پر اکثریت بڑھانے کی ذمہ داری، صرف 14MPAsنے قرارداد کو اسپانسر کیا، کم از کم 19مزید قانون سازوں کی ضرورت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے کل ارکان میں سے کم از کم 51فیصد پیدا کرنے کی ذمہ داری وزیراعلیٰ جام کمال علیانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے والوں پر ہے۔ صوبائی اسمبلی کے کل ارکان (ایم پی ایز) میں سے صرف چودہ نے قرارداد کو اسپانسر کیا ہے اور انہیں اسے کامیاب کرانے کے لئے کم از کم 19 مزید قانون سازوں کی ضرورت ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں قواعد و ضوابط کے تحت تحریک پر ووٹنگ 21 اکتوبر اور 25 اکتوبر کے درمیان موجودہ مہینے کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے اپنی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے تحریک کے اسپانسرز کے مطالبات منسوخ کردئیے جیسا کہ وہ جانتے ہیںکہ یہ اختلاف کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون سازوں کی اکثریت کو ان کے خلاف فلور پر پیش کریں۔ جیسا کہ اب صورتحال ہے، اپوزیشن کے پاس ترپ کا پتہ ہے اگر اس کے ارکان عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں یا بی اے پی کے کچھ اراکین، جو ابھی بھی علیانی کی حمایت کرتے ہیں، پھسل جاتے ہیں، تو وہ بے دخل ہو جائیں گے۔

تازہ ترین