• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ، ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، نوبیاہتا دلہن جاں بحق، دولہا زخمی

کندھ کوٹ(نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے والے نئے شادی شدہ جوڑے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ، جسکے نتیجے میں بیوی جاں بحق جبکہ میاں زخمی ہوگیا۔کشمور کے تھانے بخشاپور حدود گائوں بڈھو خان بنگوار میں گھر میں ریموٹ کنٹرول بم چار پائی کے نیچے رکھا گیا، جسکے پھٹنے سے میاں زخمی زاہد علی بنگوار اور بیوی مسمات زبیداں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب تھانہ بخشاپور کے حدودگاؤں بڈھو خان۔بنگوارکے ایک گھرمیں میاں بیوی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت اڑایاگیاجب وہ نیندمیں تھے، بم دلہن زبیدہ بروہی کی چار پائی کے نیچے رکھاگیاتھا۔ نوابشاہ کی زبیدہ بروہی نے کندھ کوٹ بخشاپورکے مکین زاہدعلی بنگوارسے پسندکی شادی کی تھی جو اس دھماکے کے زدمیں آکرشدیدزخمی ہوگیا۔

تازہ ترین