• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کسانوں کو ان کی محنت کا پور ا معاوضہ دلائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو ان کی محنت کا پور ا معاوضہ دلائے گی، چھوٹا کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، محنت کش اورکمزور طبقے پر ظلم نہیں ہونے دیں گے، بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے زرعی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی، روپے پر دبائو عارضی ہے جلد ختم ہو جائے گا، کسان پورٹل کے ذریعے چھوٹے کسان کی جلد دادرسی ہو گی، پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کاشتکاروں کے لیے مخصوص "کسان پورٹل"کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں اور مزدوروں کی مدد کرناحکومت کا عزم ہے۔

اہم خبریں سے مزید