• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو، شاپنگ سینٹر کو آگ لگنے سے 25 دکانیں جل کر خاکستر

جوہی( رپورٹ/ غلام رسول تھہیم ) دادو میں شاپنگ سینٹر کو شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگنے سے 25سے زائد دکانیں جلنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا دادو میں فائر برگیڈ کی گاڑی دیر سے پہخےپر زیادہ نقصان ہوگیا بعد میں سیوہن شریف نوشھرو فیروز اور جامشورو سے فائر برگیڈ کی گاڑیوں کو منگوا کر آگ پر قابو پایا گیا شہر کی گنجان آبادی اور کاروباری مرکز ریشم گلی کے نزدیک سینما چوک کے قریب رات کو دیر گئے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کی افواہیں ڈی سی دادو ایس ایس پی دادو نے پہنچ کر معلومات حاصل کی آگ لگنے کی جانچ کروانے کی یقین دہانی کوتاہی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دیر گئے دادو شھر کی ریشم گلی کے نزدیک سینما چوک پر شاپنگ سینٹر کو اچانک آگ لگ گئی آگ نے پورے سینٹر کے 30 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا اس موقع پر مقامی پولیس اور شہریوں نے پہنچ کر دکانوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

تازہ ترین