• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنرعمران اسماعیل نے شہید ملت کے مزار پر حاضری دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید لیاقت علی خان کی 70ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پرحاضری دی۔ قبر پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ،ڈاکٹر عمران علی شاہ، سعید آفریدی راجہ اظہر اور تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد ملت کی شہادت پاکستان کی سیاسی تاریخ کاسیاہ باب ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید