• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرچیف مارشل ریٹائرڈ فاروق فیروز خان پر مبنی دستاویزی فلم جاری

کراچی(این این آئی)گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر نے والے ایئر چیف مارشل ریٹائرڈفاروق فیروز خان مرحوم کی زندگی پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی۔ 17 اگست 1939 کو پیدا ہونے والے ایئر چیف مارشل (ر)فاروق فیروز خان نے پی اے ایف پبلک اسکول سرگودھا سے سینئر کیمبرج مکمل کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور امریکی فضائیہ کی اکیڈمی میں تربیت کے لیے منتخب ہوئے۔ انہیں تین سال تک متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں فائٹر ونگ کی کمان کرنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ انہوں نے 1965 اور 1971 کی دونوں جنگوں میں حصہ لیا اور شجاعت و بہادری کے اعتراف میں انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ انہوں نے مارچ 1991 سے نومبر 1994 تک پاک فضائیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ مزید برآں وہ نومبر 1994 سے نومبر 1997 تک پاکستان مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات رہے۔ پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر انہیں نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز(ملٹری)اور ستارہ امتیاز(ملٹری)سے بھی نوازا گیا۔

دل لگی سے مزید