• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستانی صارفین کیلئے سبسکرپشن فیس میں کمی

کراچی (آئی این پی)عالمی سطح سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی لائیو اسٹریمنگ ویب سائٹ کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لئے ایک بڑی سہولت کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لائیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے سبسکرپشن میں 400 روپے تک کی کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیٹ فلکس کا پریمئیم پیکیج 1500 جبکہ اسٹینڈرڈ 1200 میں دستیاب تھا، جن کی قیمت کم کر کے بالترتیب 1100 اور 800 روپے کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس پاکستانی صارفین کے لئے سبسکرپشن فیس میں کمی کے فیصلے کا باقاعدہ اطلاق اگلے ماہ سے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے اسٹینڈرڈ اور پریمئیم پیکیج کی قیمتوں میں چار سو روپے کمی کی گئی ہے۔

دل لگی سے مزید