• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لولی لنگڑی، سیاسی بیروزگاروں کی PDM سے خطرہ نہیں، حکومت


فیصل آباد(خبرایجنسی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جتنے مرضی جلسے،جلوس، ریلیاں کرلے یہ اپنی موت آپ مرچکی،لولی لنگڑی، ٹوٹی پھوٹی،سیاسی بیروزگاروں کی پی ڈی ایم سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ عوام ان چوروں لٹیروں اور قومی مجرموں کو بچانے کے لئے باہر نہیں نکلیں گے۔ 

سمن آبادکے ایک اسکول میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺکے سلسلہ میںتقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران فرخ حبیب نے کہا کہ جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 37ڈالر فی بیرل پر تھیں تو حکومت عوام کو ریلیف دیتی رہی لیکن اب یہ قیمت دوگنا سے بھی زیادہ ہوکر 85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے لہٰذا حکومت کو بھی قیمتوں میں کچھ اضافہ کرنا پڑا ہے۔

تازہ ترین