• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری محکمو ں میں خواتین ملازمین کیلئے نماز کی الگ جگہعلیحدہ واش روم کا انتظام کے احکامات

پشاور(نامہ نگار) خیبرپختونخوا حکومت نے تمام سرکاری محکموںمیں خدمات انجام دینے والی خواتین ملازمین کے لئے نماز پڑھنے کی الگ جگہ اورعلیحدہ واش روم کا انتظام کرنے کی احکامات جاری کئے ہیں،اس سلسلے میں محکمہ انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامی سیکرٹریوں کے نام ارسال کئے جانےوالے اعلامیہ کے مطابق مجاذحکام کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ مختلف سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والی خواتین ملازمین کے لئے نماز کی الگ جگہ موجود ہے نہ ہی الگ واش روم کی سہولت ہے،اس لئے چیف سیکرٹری نے اس صورت کا نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری محکموںمیں خواتین ملازمین کےلئے الگ واش روم اور نماز کے لئے علیحدہ جگہ کا انتظام کرکے خواتین ملازمین کے اس مسلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
تازہ ترین