• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاء میں پہلی فلم کی عکس بندی، روسی عملہ واپس آ گیا


خلاء میں پہلی فلم کی عکس بندی کر کے روسی عملہ واپس زمین پر پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی اداکارہ یولیا پریسلڈ اور فلم کے ہدایت کار کلم شپنکو نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 12 دن گزارے۔

یہ بھی پڑھیئے: روس آج فلم ڈائریکٹر اور اداکارہ کو خلاء روانہ کرے گا

فلم ’ دی چیلنج ‘ کا عملہ سویوز ایم ایس 19 خلائی جہاز کے ذریعے 5 اکتوبر کو خلاء میں گیا تھا۔

روسی فلم پروجیکٹ مکمل ہونے پر روس خلاء میں فلم بنانے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: روسی اداکارہ، فلم ڈائریکٹر شوٹنگ کیلئے خلاء میں پہنچ گئے

گزشتہ سال فلم اسٹار ٹام کروز، ناسا اور اسپیس ایکس نے خلاء میں فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین