• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان چیمپینز ٹرافی کے فاتح سرفراز احمد نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی۔

سرفراز احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد حفیظ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کا تہنیتی پیغام بھی بھیجا۔

چیمپینز ٹرافی کے فاتح کپتان  نے محمد حفیظ کے ساتھ چیمپنز ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور ان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ 41 برس کے ہوگئے، انہوں نے دبئی میں  اپنی سالگرہ منائی۔

محمد حفیظ نے اپنی فیملی ممبران اور ساتھی کرکٹرز کے ساتھ مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تازہ ترین