ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، راولپنڈی میں ڈینگی کا زیر علاج مریض اسپتال میں انتقال کرگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 64 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تقریباً 150 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، صرف خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 269 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ساڑھے چار سو سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں۔