• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہاپسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو کھلی جگہ پر نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) نئی دہلی کے نواہی علاقے گروگرم میں بے جے پی کے انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو کھلی جگہ پر نماز جمعہ ادا کرنے سے زبردستی روک دیا یہ چوتھا جمعہ ہے جہاں جنونی ہندوؤں نے مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روکا گیا ہے یہ واقع بھارتی دارالخلافہ نئی دہلی کے نواہی علاقے گروگرم کے سیکٹر 47میں پیش آیا، مسلمان یہاں مئی 2018سے نماز جمع ادا کررہے تھے، مگر گزشتہ تین چار ہفتوں سے ہندوؤں نے کھلی جگہ نماز پڑھنے سے روکنا شروع کردیا تھا بعد ازاں جمعے کو وہاں آکر 60سے 70ہندوؤں نے پوجا شروع کردی اور مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔

تازہ ترین