• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کرے، مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغانستان کے صوبہ قندوز اور قندھار میں ہزارہ شیعہ مسجد میں خودکش دھماکوں دہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا احتجاج مظاہرے میں رہنمائوں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن،مولانا نشان حیدر،مولانا ملک غلام عباس، مولانا اسحاق امینی اور دیگر رہنما موجود تھے،مقررین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی کابل میں شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں بیشتر نمازی شہید ہوئے،افغانستان میں شیعہ ہزارہ عدم تحفظ کا شکار ہیں ایسا لگتا ہے جیسے افغانستان کو داعش اور دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں نے اپنی محفوظ پناہ گاہ بنا لیا ہے، جان و مال کا تحفظ ریاست میں بسنے والے ہر فرد کا بنیادی حق اور کسی بھی حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی سلامتی کو یقینی بنائے،افغان حکومت اگر دہشت گردی پر قابو پانے میں سنجیدہ ہے تودہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کو سرعام سزائیں دی جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید