• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ترامیم، اپوزیشن سے پھر رابطےکیلئے اسپیکر کو ٹاسک دیدیا گیا

اسلام آباد(این این آئی)نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا‘ اپوزیشن کی جن ترامیم پر حکومت کو اتفاق ہو گا اس کو ایکٹ کے لئے بل میں شامل کیا جائے گا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نیب آرڈیننس کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ کریں گے، اپوزیشن جو ترمیم لانا چاہتی ہے حکومتی ٹیم اس کے ساتھ بیٹھے گی اور اپوزیشن کی جن ترامیم پر حکومت کو اتفاق ہو گا اس کو ایکٹ کے لئے بل میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین