• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہ ربیع الاوّل تقریبات و مرکزی جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں تقریبات سمیت برآمد ہونے مرکزی جلوس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی،ڈرون کیمروں اور ویڈیو سرویلینس کے ذریعے مکمل نگرانی کی جائے گی 2000 ہزار سے زائد رینجرز، پولیس، سپیشل برانچ،ٹریفک کے افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں منعقدہ کی جانے والی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کے کے حوالے سے ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آباد کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 12ربیع الاول کے سلسلے میں مختلف تقریبات اور برآمد ہونے والے جلوس کے سکیورٹی پلان کو از سر نو مرتب کرنے کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی، ڈرون کیمروں اور ویڈیو سرویلینس کے ذریعے کوریج کی جائے گی۔جلوس کے راستے میں آنے والی اہم عمارات کی چھتوں پر سپیشل کمانڈوز و سنائیپر تعینات کیے جائیں گے،ڈیوٹی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین