• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کا اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) مرکزی سیرت کمیٹی راولپنڈی کے عہدیداروں نے عید میلادالنبی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کا اعلان کرد یا اور کہا ہے کہ پوری قوم بارہ ربیع الاول کیلئے اپنے پیارے نبیؐ کے ساتھ اپنی والہانہ محبت و عقیدت کے اظہار کیلئے بے چین ہے، ماہ مقدس میں رحمتوں کا نزول ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر شیخ اعظم خورشید احمد ،سر پرست اعلی ضیاء اللہ شاہ، چو ہدری اسد محمود حافظ محمد افسر، حافظ محمد آفتاب ، حاجی عبد الخالق ، شیخ فرخ خورشید ، سجاد اکبر عباسی ، شاہد جنجوعہ ، حاجی عبدالمجید ، حماد قریشی اور بلال جہانگیر راجہ راشد حمید، شیخ فائق نے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق جلوس کا آغاز صبح 10 بجے مرکزی جامع مسجد کے صدر دروازے سے ہو گا ۔
اسلام آباد سے مزید