• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرخ حبیب کی فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سہیل ملک، سیکرٹری جنرل جاوید قریشی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوٹو جرنلسٹس کا میڈیا میں اہم کردار ہے، تصویر خود بولتی ہے، فوٹو جرنلسٹس ہر موقع پر سب سے آگے ہوتے ہیں ، تصویر کے ذریعے حالات عوام تک پہنچاتے ہیں۔ اتوار کو اپنے تہنیتی پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ صحافیوں ،فوٹوگرافرز اور میڈیا ورکرز کو صحت انصاف کارڈ اور ہاؤسنگ سکیم میں شامل کرنے جارہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید