• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر ملکی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عامر ڈوگر

ملتان ( سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام میں تاجر برادری کا کردار اہم ہے تاجروں کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے کیونکہ چھوٹے تاجر ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونگی نمبر 14پر رابی کلاتھ ہول سیل مارکیٹ کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان، انجمن تاجران چونگی نمبر 14رابی کلاتھ ہول سیل مارکیٹ صدر حافظ عمران، نائب صدر شیخ ندیم، بھی موجود تھے ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ کرونا وباء کے باعث یقینا کاروبار زندگی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی دھچکا لگا لیکن اس کے باوجود حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے لیکن اپوزیشن روڑے اٹکا رہی ہے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام سے کئے گئے وعدے بھی پورے کرے گی انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز خود ساختہ مہنگائی کرکے غریب عوام پر ظلم ڈھا رہے ہیں جن کے خلاف حکومت و انتظامی سطح پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین