• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، عید میلاد النبیؐ پر گورنر ہاؤس میں لنگر


عید میلاد النبیؐ کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں لنگر کا اہتمام کیا گیا جو کہ 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں لنگر 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ گورنر ہاؤس کا گیٹ عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوا لیکن اس حساب سے یہاں مہنگا نہیں ہونے دیا گیا۔

علاوہ ازیں کراچی سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ ملک بھر کی اہم عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہریوں نے بھی اپنے گھروں کو سجایا ہے۔

تازہ ترین