• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عمر نے لائیو شو میں خوبصورتی کا راز شیئر کردیا

پاکستان کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل و میزبان عائشہ عمر نے لائیو شو میں اپنی خوبصورتی کا راز شیئر کر دیا ہے۔

عائشہ عمر کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کی میزبان اُن سے خوبصوت، بے داغ، بے بی اسکن کا راز پوچھ رہی ہیں۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا کہ اُن کی خوبصورت جِلد کا راز ایلوویرا کا استعمال ہے۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ’ایلوویرا ہر گھر میں موجود ہوتا ہے، ایلوویرا کا استعمال ناصرف کھانے کے لیے بلکہ براہ راست بالوں اور جِلد پر بھی کیا جا سکتا ہے۔‘


انہوں نے کہا کہ ’ایلوویرا کا استعمال خصوصاً میک اپ سے پہلے ضرور کریں، یہ ایک بہترین پرائیمر ہے، وہ اکثر اوقات ایلوویرا کا استعمال بطور باڈی لوشن بھی کرتی ہیں۔‘

عائشہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ سب سے کہیں گی کہ بالوں کو بلو ڈرائے کرنے سے قبل ایلوویرا لگائیں، اس سے بال کم خراب ہوں گے، وہ خود بھی اکثر ایسا کرتی ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید