• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامالیکس، پی پی کا وزیراعظم کیخلاف نیب میں بھی ریفرنس دائر کرنیکافیصلہ

اسلام آباد(آصف علی بھٹی)پانامالیکس کی تحقیقات کےمعاملے پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے بعد اب نیب میں بھی ریفرنس دائر کرنےکافیصلہ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی لیگل ٹیم نے وزیراعظم اورخاندان کے اہم افراد کیخلاف قانونی شواہد اکٹھے کررہی،پیپلز پارٹی کے سیکر ٹر ی جنرل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کو قانونی و آئینی پہلوں کے ساتھ شواہد کی دستیابی کا ٹاسک سونپا گیاہے۔ لطیف کھوسہ جیو نیوز کے رابطہ کرنے کے بعد تصدیق کی کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے بعد اب نیب سے بھی رجوع کریگی تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوسکے۔ انہوں نے بتایاکہ الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں آرٹیکل 42 اے کے سب سیکشن 4 کے تحت کرپٹ پریکٹیسسز اور آرٹیکل 62/63 کو بنیاد بنایا گیاہے تاہم الیکشن کمشن ثبوتوں کی بنیاد پر صرف ڈس کوالیفائی کرسکتاہے کوئی سزا نہیں دے سکتا، لہٰذا پارٹی نے فیصلہ کیاہے کہ پاناما لیکس کے معاملے میں تحقیقات کا عمل آگے بڑھانے کیلئے شواہد موجود ہیں، اور پیپلزپارٹی نیب کے فورم پر ان کو اٹھائے گی۔ اس سوال پر کہ آپ کے پاس کیا شواہد ہیں تو انہوں نے کہاکہ لندن میں جائیداد بنانے کیلئے جو رقم مبینہ طور پر پاکستان سے لے جائی گئی وہ منی اسمگلنگ کے زمرے میں آتی ہے اور کسٹم ایکٹ کے سیکشن 156 اے کے تحت قابل سزا ہے جبکہ اسٹیٹ بنک کی اجازت کےبغیر رقم لے خانے پر یہ منی لانڈرنگ کے زمرے میں بھی آتاہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب چیئرمین سے نیب کورٹس میں ریفرنس دائر کرنے کی درخواست میں نوازشریف اور انکے دیگر خاندان کے افراد کو مس کنڈکٹ اور دیگر کا الزامات عائد کرنے کی استدعا کی جائےگی۔ذرائع کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی کی لیگل ٹیم ریفرنس کی تیاری کا عمل مکمل کریگی اور وزیراعظم کیخلاف نیب میں ریفرنس کیلئے باضابطہ درخواست عید کےبعد دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ لطیف کھوسہ کا اس معاملے پر کہناہے کہ اصولی طور پر طے ہوچکاہے کہ پیپلزپارٹی ہرفورم سے رجوع کریگی اور اگلے مرحلے میں نیب جائے گی تاہم پہلے الیکشن کمیشن کے مکمل ہونے اور دائر ریفرنس کی سماعت شروع ہونے کا انتظار کیا جائےگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کے بچوں نے 29 مارچ 2016 کو ون ہائیڈ پارک میں ساڑھے چار سو ملین پاونڈ مالیت کا اپارٹمنٹ خریدا جسکے کاغذات بھی پیپلز پارٹی نے حاصل کرلئے ہیں۔
تازہ ترین