• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین بلوچستان میں ترقی کیلئے پاکستان کو 59ملین یورو فراہم کریگی

اسلام آباد (اے پی پی) یورپین یونین پاکستان کو بلوچستان میں رورل ترقی،کمیونٹی ایمپاورمنٹ پروگرام اور ایس ایم ایز کیلئے 59.39ملین یورو فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں بدھ کو یورپین یونین اور حکومت پاکستان کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور پاکستان میں یورپین یونین کے ناظم الاامور سٹیفانو گیٹو نے تقریب کے دوران معاہدے پر دستخظ کئے۔ معاہدے کے تحت 46.79ملین یورو رورل ڈویلپمنٹ پروگرام اور کمیونٹی ایمپاورمنٹ پروگرام جبکہ12.6ملین یورو پاکستان میں ایس ایم ایز کو فراہم کئے جائیں گے۔طارق باجوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ کو بلوچستان میں صحت کی سہولتوں اور غربت و ناخواندگی ختم کرنے کیلئے بروئے کار لایا جائیگا۔
تازہ ترین