• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

 لاہور (آئی این پی) جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہوئی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کاحلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اقبال حمید الرحمن، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس شاہد حمید ڈارسمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔
تازہ ترین