• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی( وقائع نگار) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے جہاں انہیں آرمی ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا، جنرل راحیل شریف نے مصر کے افواج کے چیف آف سٹاف اور وزیر دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں  کیں  اوران سے پاکستان اورمصر کی افواج کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اہم بات چیت کی۔دونوں ملکوںکے فوجی رہنمائوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوششیں اور وسائل صرف کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مصر کے چیف آف سٹاف اوروزیر دفا ع نے پاکستان فوج کے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تجربات سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔
تازہ ترین