• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خام تیل کے نرخوں میں ایک بار پھر کمی کا رجحان

سنگاپور(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا رجحان رہا ،جس کی وجہ عالمی سطح پر خام تیل کی زائد رسد کے بارےمیں پائی جانے والی تشویش اور پیداوار میں اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 7 سینٹ کی کمی سے 41.07 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 5 سینٹ کی گراوٹ سے 42.65 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل کے نرخ رواں سال جون کے آغاز میں 50 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئے تھے تاہم اس کے بعد سے خام تیل کے نرخوں میں 20 فیصد تک کی کمی ہو چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کے نرخ 40 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آنے کی صورت میں کئی مشکلات جنم لے سکتی ہیں۔ 
تازہ ترین