• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’والد کی طبعیت خراب ہے۔
دوسرے اسپتال منتقل کرنا ہے۔
آکسیجن کے انتظام والی ایمبولینس چاہئے۔‘‘
میں نے ایمبولینس سروس کے کلرک سے کہا۔
’’ہمارے پاس ایسی کوئی ایمبولینس نہیں۔‘‘
کلرک نے جواب دیا۔
’’آکسیجن نہیں تو سو ایمبولینسیں چلانے کا کیا فائدہ؟‘‘
میں چیخ اٹھا۔
کلرک کندھے اچکاکر رہ گیا۔
بابا کو دوسرے اسپتال منتقل نہ کیا جاسکا۔
ان کا انتقال ہوگیا۔
میں دوبارہ ایمبولینس سروس کے کاؤنٹر پر پہنچا۔
’’ہمارے پاس آکسیجن والی ایمبولینس نہیں۔‘‘
کلرک نے ایک بار پھر مطلع کیا۔
میں نے خشک لہجے میں کہا،
’’ایمبولینس نہیں چاہئے۔
میت منتقل کرنے والا کیری ڈبا چاہئے۔‘‘
تازہ ترین