• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، بااثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے بندر روڈ کی رہائشی خاتون مسمات شمع جویو نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔مذکورہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایک ماہ قبل با اثر افراد اس کی شادی کرانے کے لئے اسے پنجاب لے گئے تھے جہاں اس کو فروخت کرنے کی کوشش کی گئی اور اسلحہ کے زور پر ملزمان کی جانب سے زیادتی کی گئی جس کے بعد وہ موقع دیکھ کر بھاگ نکلی اور دارلامان میں پناہ لی تھی جس کے بعد دارلامان سے گھر منتقل کیا گیا ، ملزمان کے خلاف تھانہ سی سیکشن پر رپورٹ درج کرانے کے باوجود پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ، مظاہرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزاد ی جائے ، انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین