• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔مجھے آپ کی رہنمائی چاہئے کہ آیا میںمائیکرو اکنامکس کا انتخاب کروں یاڈیولپنگ اکنامکس کا؟ میں ایم اے اکنامکس کرنے کے بعد ایم فل اکنامکس کر رہا ہوں۔ (سکندر شیر۔لاہور)
ج۔مائیکرو اکنامکس اور ڈیولپنگ اکنامکس دونوں کی مانگ پاکستان اور بیرون ملک ہے اور ا ن دونوں اسپیشلائزیشنز میں کیریئر کے بیشمار مواقع موجود ہیں، ڈیولپنگ اکنامکس ترقی پذیرممالک اور معیشتوں کی طرف زیادہ مائل ہے جیسا کے پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے تو آپ کے کیریئر کے مواقع زیادہ بہتر اور اچھے ہیں۔
س۔سر میں نے بی ایس آنرز جیولوجی میں کیا ہے اور مجھے آپ کی رہنمائی چاہئے کہ میں ایم ایس کے لئے اپلائی کروں یا انٹرنشپ/ جاب کی تلاش کروں؟برائے کرم مجھے یہ بھی بتائیں کہ جیولوجی کا پاکستان اور بیرون ملک کیا ا سکوپ ہے؟ (خرم رضا۔اسلام آباد)
ج۔جیولوجی بہت اہم سبجیکٹ ایریا ہے اور اس کی پاکستان اور بیرون ملک بہت مانگ ہے،میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ کچھ سال اپنی فیلڈ میں کام کریں یا ایسی کمپنیوں میں انٹرنشپ حاصل کریں جو جیولوجیکل سرویز،آئل ایکسپلوریشن اور جیوگرافک اسٹیٹسٹکس وغیرہ سے منسلک ہیں اس سے آپ کو پاکستان میں جیولوجی کی فیلڈ میں جو اہم ایریاز ہیں اُن کا اندازہ ہو جائے گا اور آپ کے لئے فیصلہ کرنے میں مزید آسانی ہو گی کہ آپ اپنے کیریئر کے لئے کس ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کریں۔
س۔محترم عابدی صاحب میںنے ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے بعدبی ایس آنرز اکنامکس میں کیا ہے اور آگے ایم ایس یا ایم فل کرنا چاہتی ہوں لیکن میں اکنامکس کا انتخاب نہیں کرنا چاہتی،میںچاہتی ہوں کہ ماس کمیونیکیشن یا کسی ایسے ملتے جلتے مضمون کا انتخاب کروں ۔(سحرش خانذادی۔کراچی)
ج۔اکنامکس ایک بہت مضبوط مضمون ہے اور اس کی بہت مانگ بھی ہے،دونوں مائیکرو، میکرو اکنامکس اور فنانشل رسک مینجمنٹ کیریئرکی ترقی کا بہترین مجموعہ بنتے جا رہے ہیں ،میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اسی سمت کا انتخاب کریںاور اپنی محنت اکنامکس کے شعبے میں جاری رکھیں۔
س۔میں بی بی اے (آنرز) یو سی پی،سے کر رہا ہوںمیرا ابھی تک کا سی جی پی اے 3.4%ہے میں اپنے میجرز کے انتخاب میں تھوڑا ا’لجھن کا شکار ہوں،فنانس اور میتھمیٹکس میں میرے اچھے گریڈز ہیں اورمارکیٹنگ کے مضمون میں بھی میری کارکردگی اچھی ہے،مجھے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے میں خاص طور پر بیرونِ ملک سے اعلیـ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن آپ میری رہنمائی کریں کہ میں کس کورس/ڈگری کو منتخب کروں؟ (محمد ذیشان الہی۔لاہور)
ج۔آپ بالکل صحیح سمت میں جا رہے ہیں،اگر آپ فنانس اور میتھس کی فیلڈ اور اعداد میں اچھے ہیں تو آپ کو اِسی فیلڈ میں رہنا چاہئے،اور میرا یہ مشورہ ہو گا کہ آپ اچھا سی جی پی اے حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اگر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو میں ایک سالہ ماسٹرز کے لئے برطانیہ تجویز کرو گا،آپ وہاں سے ایک سال کا ماسٹرز فنانشل رسک مینجمنٹ میں کریں او ر آپ کی بیچلرز اور ماسٹرز کا مجموعہ آپ کے لئے پاکستان اور بیرونِ ملک میں کیریئر کے مواقع میں اضافہ کرے گا۔

.
تازہ ترین