• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد

 کراچی (اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د خان نے صوبہ بھر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ منتخب نمائندے اپنے متعلقہ شہروں ، تعلقوں اور یونین کونسلز کے عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابی عمل کی تکمیل سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونے میں مدد ملے گی جس سے عوام کی مشکلات بھی فوری طور پر ختم اور ترقی کا عمل مزید تیز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے والے کسی جماعت کے نہیں اپنے حلقے کے تمام عوام کے نمائندے ہیں اب ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے عمل میں عوام نے اپنے پسندیدہ نمائندوں کو منتخب کیا تاکہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں ، منتخب نمائندوں کو عوامی خواہشات کے عین مطابق اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔ 
تازہ ترین