• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی،پہلے انٹرنیشنل میگا تھیم پارک کو کھولنے کی تیاریاں مکمل

 دبئی(صباح نیوز)دبئی میں وسیع و عریض رقبے پر پھیلے پہلے انٹرنیشنل میگاتھیم پارک کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔1 اعشاریہ 5مربع فٹ پر پھیلے اپنی نوعیت کے اس انوکھے انڈور تھیم پارک کے 4مختلف زون تیار کئے جا رہے ہیں، جن میں کارٹون کرداروں کی تھیم کے حامل جھولے، والٹ ڈزنی کارپوریشن، مارول انٹر ٹینمنٹ اور ڈائنوسار زایریا شامل ہیں جو کارٹون نیٹ ورک کے نام سے قائم کیا گیاہے۔اس کے علاوہ100ن شستوں پر مشتمل ہلک رائیڈ تیار کی گئی ہے جس کے گِرد 360 ڈگری پر گھومتی کومبو اسکرینز نصب کی گئی ہیں اور 400 میٹر کی اسپننگ کوسٹر بھی شائقین کو محظوظ کرنے کیلئے بنائی گئی ہے،28فوڈ کورٹس اور ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ 25ریٹیل اسٹورزمیں پانچ ہزار سے زائد اشیا سجائی گئی ہیں۔انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے پرآنے والی لاگت وہ ایک ہی سال میں حاصل کر لیں گے ،جو اس کی اوپننگ کے پہلے سال پارک میں4 اعشاریہ 5 ملین سیاحوں کی آمد کی توقع بھی ظاہرکر رہے ہیں۔پارک31 اگست کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔
تازہ ترین