• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے انتخابات سے پہلے ملک بھر میں 39 جدید ترین اسپتال بنانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ‘اے پی پی)وزیراعظم نوازشریف نے الیکشن سے پہلے ملک بھرمیں110 ارب روپے کی لاگت سے 39جدیدترین اسپتال بنانے کا حکم دیدیا‘ جمعہ کووزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس نے ملک بھر میں 30 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے‘یہ منظوری وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی‘ اجلاس کو وزیر اعظم  ہیلتھ پروگرام پر بریفنگ دی گئی ‘بریفنگ میں بتا یا گیا کہ2016میں ملک میں ایک ہزار افراد کیلئے اسپتالوں میں بسترکا تناسب 0.62ہے جو 2015ءمیں اعشاریہ 61‘ 2005ءمیں اعشاریہ 7اور 1970 میں اعشاریہ پانچ تھا۔وزیر اعظم نے اسلام آباد میں 600 بستر( فی اسپتال) گنجائش کے تین اسپتالوں کی تعمیر کی منظوری بھی دی۔انہوں نے ملک بھر میں 500 بستر کے دس اور 250 بستر کے  20 اسپتال تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی‘وزیر اعظم نے راولپنڈی کے گائنی اسپتال پر کام دو بارہ شروع کرنے کی ہدایت دی‘وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ وفاقی حکومت اس اسپتال کی عمارت کو مکمل کرے اور اسپتال کو چلا یا جا ئے‘وزیر اعظم نے اس اسپتال کو اگلے 18 ماہ میں مکمل کرنے کیلئے فنڈز مختص کرنے کی بھی منظوری دی‘وزیر اعظم نے اسلام آباد میں دو مزید اسپتالوں کیلئے سائٹس کی منظوری دی‘وزیر اعظم نے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ایک سو بستر کے چار سے پانچ اسپتال تعمیر کرنے کی بھی ہدا یت دی‘ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ خود ذاتی طور پر راولپنڈی ،اسلام آباد اور دوسرے علاقوں میں اسپتالوں کی تعمیر کے کام کی پیش رفت کی نگرانی کریں گے۔وزیر اعظم نے  ہدایت دی کہ اسپتالوں کیلئے جگہ کا انتخاب کرتے وقت بلوچستان ،اندرون سندھ ،جنوبی پنجاب ، خیبر پختو نخوا، فا ٹا ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ان علاقوں کو تر جیح دی جا ئے جہاں غربت ہے ‘ صحت کی سہو لتوں کا فقدان ہے اور جو پسماندہ علاقے ہیں‘انہوں نے کہا کہ یہ تمام اسپتال اگلے ا ٹھارہ ماہ میں مکمل کئے جا ئیں‘ ان منصو بوں کیلئے وزیر اعظم آفس اور وزارت خزانہ مل کر فنڈز مختص کریں گے۔اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتا یا گیا کہ ان اسپتالوں کی یومیہ پراگرس کی مانٹرنگ کیلئے ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر کمپنی قائم کی جا ئے گی۔ان اسپتالوں کے ڈیزائن جدید خطوط پر بنا نے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جا ئیں گی‘وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر کے قیام سے ملک سے بیماری اور غربت کو ختم کر رہی ہے۔اللہ کے فضل و کرم سے ہم معاشی ترقی ، توانائی میں خو د انحصاری اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کےثمرات کو غربت اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے مستحکم و یکجا کر رہے ہیں۔ ہم طویل عر صہ سے نظر انداز صحت کے شعبہ میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ امراض کا خاتمہ ہو اور ان کے علاج کی سہولت دستیاب ہو‘ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہر یوں کو صحت مند زندگی گزارنے کی سہولت حا صل ہوتاکہ وہ ملک کی ترقی و خو شحالی میں اپنا کردار بغیرکسی رکاوٹ کے ادا کر سکیں ۔
تازہ ترین