• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اپنا سفیر تبدیل کرے، عراق کی درخواست

بغداد (اے ایف پی، جنگ نیوز) عراق نے سعودی عرب سے بغداد میں تعینات سعودی سفیر ثمر الشعبان کی تبدیلی کے لیے باضابطہ درخواست کر دی ہے، عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال کا کہنا ہے کہ ثمر الشعبان کی تبدیلی کے لئے سعودی وزارت خارجہ کو باضابطہ درخواست کردی ہے، دوسری جانب بغداد میں متعیّن سعودی سفیر ثامر السبھان نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی، سعودی عرب عراق کی عرب شناخت سے دستبردار نہیں ہوگا، انھوں نے کہا کہ یہ دباؤ فوجی مشیروں کے ذریعے عراقیوں پر دوسرے ممالک کی جانب سے مسلط کیا جارہا ہے، سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارے عراقی سیاست دانوں کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات استوار ہیں لیکن میڈیا اس جانب توجہ نہیں کرتا ہے۔ 
تازہ ترین