• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت برقرار

 ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما قاسم علی کی سزائے موت کو برقرار رکھنے حق میں فیصلہ دے دیا،جنگی جرائم کی متنازع عدالت نے انہیں 1971ء کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کے الزام میں  سزائے موت سنائی تھی، نومبر سن دو ہزار چودہ میں خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ علی پر تشدد، اغوا اور قتل کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں، اب اس اپوزیشن رہنما کی سزائے موت پر عملدرآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے، انسانی حقوق کے اداروں نے بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کی متنازع عدالت کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین