• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نےاثاثے چھپائے،نااہل قراردیاجائے، شیخ رشید،سپریم کورٹ میں درخواست

  اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  نے پانامہ لیکس اور کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کے الزام میں وزیراعظم نواز شریف کی  عوامی عہدہ کے لئے نااہلیت کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے ،جمعہ کے روز دائر کی گئی آئینی درخواست میں وزیراعظم نواز شریف ، قومی احتساب بیورو، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری وزارت قانون وغیرہ کو فریق بنا تے ہوئے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پاناما لیکس کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات چھپائی ہیں ،جس کے بعد اب وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے ، ایسا شخص جو صادق اور امین نہ رہے وہ وزارت عظمیٰ کے عہدہ لئے کیلئے بھی نااہل ہو جاتا ہے ،اس لئے انہیں عوامی عہدہ کے لئے نااہل قرار دیا جائے اورنیب اور ایف بی آر کو لوٹی ہوئی رقم واپس لا نے حکم جاری کیا جائے،درخواست گزار نے پانامہ لیکس کے معاملہ کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کی بھی استدعا کی ہے ۔
تازہ ترین