• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،پولیس لائنز میں تربیتی سیشن کا اختتام

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) محرم الحرام کے موقع پر رضاکارانہ ڈیوٹی دینے والے جوانوں کے لئے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں تین روز قبل شروع ہونے والا تربیتی سیشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،تین روزہ ٹریننگ سیشن کے پہلے مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں رضا کاروں کو ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹر ز نے ویپن ہینڈلنگ، ناکہ بندی، جلوس کے فرنٹ اور بیک پرپوائنٹ ڈیوٹی،مورچہ ڈیوٹی،بطور گن مین ڈیوٹی اور جامعہ تلاشی کے طریقہ کار سے متعلق مفصل لیکچر دیا۔ 
تازہ ترین