• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلیں صلاحیتوں کے نکھار میں کردار ادا کرتی ہیں،محمد اقبال گجر

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کھیلیں صلاحیتوں کے نکھار میں بہترین کردار ادا کرتی ہیں‘ نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے کرایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا سکتے ہیں‘ پاکستان میں کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے کر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ، ان خیالات کا اظہارممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اقبال گجر نے دیسی کشتیوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، دیسی کشتیوں میں عامر پہلوان نے شیر پہلوان کو‘ حسنین پہلوان نے شفیق پہلوان کو‘ آفاق پہلوان نے پرویز پہلوان کو‘ کانو پہلوان نے عاطف پہلوان کو‘ یوسف پہلوان نے مچی پہلوان کو‘ کالا بٹ پہلوان نے تصور پہلوان کو‘ مانی پہلوان نے دلبر پہلوان کو‘ سخاوت پہلوان نے سلمان پہلوان کو‘قدوس پہلوان نے اکی پہلوان کو شکست دی جبکہ آصف پہلوان اور اعظم پہلوان‘ ندیم پہلوان اور زبیر گجر کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔
تازہ ترین