• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری اور ولی حامد علی ایک مرتبہ پھر نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف

کراچی( اسٹاف رپورٹر )  اداکارہ  و ہدایتکارہ نور بخاری کی ہدایات میں بننے والی فلم عشق پازیٹو کے بہت مثبت نتائج سامنے نہ آنے کے باوجود نور بخاری اور ولی حامد علی  اب ایک مرتبہ پھر نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف  ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نور بخاری اور ولی حامد اپنی اس فلم میں لاہور اور کراچی کے فنکاروں کو فلم کا حصہ  بنائیں گے۔ اس فلم کی کہانی  دو مختلف کہانی نویس لکھ رہے ہین ۔ نور بخاری جو فلم کی سینئر اداکارہ ہیں  ان کی اپنی ہدایات  میں پہلی فلم بنانے کا تجربہ بھی حاصل ہوا۔ اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے اپنی نئی فلم  میں  لاہور اور کراچی سرکٹ کو بنانے کا تجربہ کرناچاہیتی ہیں  اس بار نور کا فوکس دونو ں شہر ہیں۔ 
تازہ ترین