• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوجام؛ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر نہ ہونے سے خواتین کو مشکلات

ٹنڈوجام (نامہ نگار) ٹنڈوجام اور تحصیل حیدرآباد( دیہی)میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر نہ ہونےسے ہزاروں مستحق خواتین کو مشکلات کا سامنا    ہے، اور وہ بیس کلو میٹر دور حیدرآباد شہر جانے پر مجبور ہیں۔پروگرام کا دفتر عملے نے اپنی سہولت کے لئے انتہائی غلط جگہ پر قائم کر رکھا ہے جہاں مستحقین اور ان کے ساتھ جانے والے افراد کی سہولت ا کوئی انتظام نہیں ہے یہاں تک کے پینے کے پانی اور بیٹھنے کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے، حیدرآباد آنے جانے سے ایک طرف مستحقین کا خرچ زیادہ ہو جاتا ہے تو دوسری جانب آنے جانے میں وقت زیادہ خراب ہو تا ہے، ٹنڈوجام کے سیاسی و سماجی حلقوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام سے اپیل کی ہے کہ ہزاروں مستحقین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفتر کو حیدرآباد سے ٹنڈوجام منتقل کیا جائے۔ 
تازہ ترین