• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، ضیاء الحسن لنجار

پڈعیدن (نامہ نگار) سابق مشیر و پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ضیاءالحسن لنجار نے کہاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے اس کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ملک کے دفاع کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں اورپوری قوم متحد ہے ،جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا جال بجھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نکالنے کیلئے پی پی پی کو چیئرمین آصف علی ذرداری کی دانشمندی سے ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ ضیاءالحسن لنجار نے کہاکہ2018کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی بھرپور کامیاب حا صل کریگی ملک کے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے۔ اس موقع پر پی پی رہنما شہاب ملاح ،محکم الدین راجپر بھی موجود تھے۔ 
تازہ ترین