• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی اسپورٹس ایونٹ کی تقریب انعامات کل ہو گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر مسلم کلب کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے منعقدہ یوم آزادی اسپورٹس ایونٹ کی تقریب تقسیم انعامات 28ستمبر بدھ کراچی کے مقامی کلب میں ہوگی۔ سیکرٹری ایم نسیم کے اعلامیہ کے مطابق تقریب میں کلب کے زیراہتمام محکمہ کھیل کے تعاون سے منعقدہ مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام کھیلوں کے شعبوں کے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوںکو انفرادی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین