• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
معاشرے میں کسی بھی قسم کے سدھار کے لئے افراد کا باشعور اور خواندہ ہونا بے حد ضروری ہے۔ ہمارے عزیز وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نظامِ تعلیم بھی ملک کے سیاسی اور معاشی حالات کی طرح پسماندگی کا شکار ہے۔ ہمارے ملک میں شرح خواندگی انتہائی درمیانے درجے کی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے نظامِ تعلیم انتہائی غیر معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے۔ ایک طرف نجی تعلیمی اداروں کی فیسیں اور دیگر اخراجات ہیں جن میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے تو دوسری طرف سرکاری تعلیمی اداروں کا تعلیمی معیار ہے جو پست تر ہوتا جا رہا ہے۔ اب ایسے میں ایک عام شخص کرے تو کیا کرے؟ اس المیے سے نمٹنے کے لئے تعلیم کا اتنا بجٹ مختص کیا جانا ضروری ہے کہ جس میں غریب و امیر کے لئے مساوی تعلیم ہو کیونکہ تعلیم میں تفریق بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
(دانیہ بدر)
daniabadar@gmail.com
تازہ ترین