• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما پیپر کا حساب لئے بغیر قوم چین سے نہیں بیٹھے گی ،شاہینہ نجیب کھوسہ

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار)پاکستان تحریک سینئر رہنماڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ پاناما پیپر کا حساب لیے بغیر قوم چین سے نہیں بیٹھے گی، کرپشن کے جو بڑے بڑے برج پاکستان قوم کے وسائل لوٹ کر کھڑے کیے گئے ہیں ، آج نہیں تو کل وہ اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے، وہ پی ٹی آئی ڈیرہ غازی خان ورکرز کی مشاورتی میٹنگ سے خطاب کر رہی تھی ،انہوں نے کہا کہ 30ستمبر کو پورے پاکستان کی طرح ڈی جی خان کی باشعور عوام کی بڑی تعداد بھی رائیونڈ میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگی ،خاص طور پر اس بار ڈی جی خان سے خواتین بڑی تعداد میں شریک ہونگی، تقریب سے ارسلان ، ناصر ، حذیفہ ، خورشید رسول ، امداد لغاری ، و دیگر نے بھی خطاب کیا ، رائیونڈ پروگرام کو حتمی شکل دی گئی ۔
تازہ ترین