• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا برطانیہ سے کیلے بحران کے حل میں کردارادا کرنے کا مطالبہ

پیرس (جنگ نیوز) فرانسیسی صدر فرانکولس اولاند نے کہا ہے کہ یقینی طور پر ’’جنگل‘‘ مائیگرنٹ کیمپ کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ کیلے کی بندرگاہ کا دورہ کرنے کے دوران صدر اولاند نے کہا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ برطانیہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ا’’اپنا کردار ادا کرنا چاہئے‘‘۔ انہوں نے پولیس رپورٹ حکام اور سیاست دانوں سے ملاقاتیں کیں۔ واضح رہے کہ فرانسیسی صدر کی کمپین میں کیمپ اور وہاں رہنے والے تقریباً10,000 افراد کی قسمت کا فیصلہ مرکزی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔ مسٹر اولاند نے کہا کیونکہ برطانیہ نے یورپین یونین سے علیحدگی کے لئے ’’خودمختاری کے ساتھ فیصلہ‘‘ کیا ہے، اس لئے وہ فرانس کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ برطانوی حکومت انسانی اقدام کی حمایت کرے گی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی حکومت بحران کے خاتمے کے لئے اختتام تک اقدامات کا عزم رکھتی ہے جنگل میں 7000سے 10,000 کے درمیان مائیگرنٹس انتہائی سخت حالات میں رہ رہے ہیں،جن میں سے بیشتر کو یہ امید ہے کہ وہ برطانیہ میں غیرقانونی طور پر داخلے کے لئے لاریوں پر چھپ کر انگلش چینل عبور کرلیں گے۔ مسٹر اولاند نے مقامی سیکورٹی فورسز کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمگلروں کے لئے ان کا واضح پیغام تھا کہ ’’تم اب مزید انسانی سمگلنگ نہیں کر سکو گے۔‘‘ برطانیہ میں خالے کی کوشش کرنے والوں کو دور رکھنے کے لئے برطانیہ فنڈنگ سے ایک کلومیٹر(0.6میل) لمبی دیوار مین روڈ سے پورٹ تک تعمیر کی گئی ہے۔ برطانوی حکومت نے دیوار کی تعمیر پر آنے والے اخراجات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق اس نے تقریباً1.9ملین پونڈ (2.2ملین ڈالر) کی شراکت کی ہے۔ سابق صدر نکولس سرکوزی جوکہ ریپبلکن نامزدگی کے خواہشمند7امیدواروں میں شامل ہیں، انہوں نے بھی گزشتہ ہفتہ کیلے کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔
تازہ ترین