• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے 10برس میں انگلش سیاحت دیگر سیکٹرز کے مقابلے میں زیادہ فروغ پائے گی

لندن(جنگ نیوز) اگلے دس برسوں میں انگلش ٹورازم انڈسٹری پر سال اوورآل معیشت کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے فروغ پائے گی۔ یہ انکشاف ایک ریسرچ میں ہوا، لندن گورنمنٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ نئے اختیارات ملنے کی وجہ سے کونسلز فروغ پاتی انڈسٹری سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گی۔ ڈومیسٹک ٹورازم کے ہر سال 2.9فیصد فروغ پانے کی پیش گوئی کی گئی ہےاور یہ سلسلہ اگلی ایک دہائی میں جاری رہےگا اس کے برعکس اوورآل معیشت کے فروغ کی پیش گوئی 2.5 فیصد کی گئی ہے، یہ ریسرچ لندن گورنمنٹ ایسوسی ایشن نے کی، ٹورازم انڈسٹری ہالیڈے میکرز کی وجہ سے تیزی سے فروغ پارہی ہے جویورپی یونین ریفرنڈم کے بعد پونڈ کی قیمت گرنے کا فائدہ اٹھارہے ہیں اوربرطانیہ میں آکر زیادہ خرچ کررہے ہیں ، تازہ ترین انڈسٹری اعداد وشمار کے مطابق 2015میں انگلینڈ میں 103ملین اوور نائٹ ٹرپس کیے گئے جو 2014کے مقابلےمیں 11فیصد زائد تھے، اخراجات 8فیصد بڑھ کر 19.6ملین پونڈ ہوئے۔ ویسٹ مڈلینڈز کو سب سےزیادہ فائدہ ہوا جہاں اوورنائٹ ٹرپس میں 22فیصد اضافہ ہوا اس کے بعد یارک شائر 20 فیصد اور سائوتھ ویسٹ 14فیصد اضافہ شامل ہیں، ایل جی اے یو کلچر ٹورازم اور سپورٹ بورڈ کے چیئرمین ایان سٹیفنز نے کہا کہ لوکل کونسلز پرتسلیم کرتی ہیں کہ ٹورازم انڈسٹری کے فروغ سے لوکل گروتھ ہوگی جابس کے مواقع پیدا ہوں گے خوش حالی آئے گی، جس کا اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں ذکر ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہئے، ٹورسٹ اکانومی برطانیہ کے تیزی سے فروغ پانے والے سیکٹرز میں سے ایک ہے۔ سیاحت کو کس طرح فروغ دیا جائے اسکافیصلہ مقامی سطح پر ہی زیادہ بہتر انداز میں کیاجاسکتا ہے۔ حکومت ڈیولوشن تجاویز پر رضامندی کے لئے تحرک کو برقرار رکھے تاکہ سیاحت کو مزید فروغ دیاجاسکے اور لوکل معیشت بھی مستحکم ہو، ایل جی اے نے کہاکہ کونسلز نے اچھے پروجیکٹس شروع کیے ہیں جیسا کہ پلائی متھ نے خود کو برطانیہ کا ’’اوشین سٹی‘‘ کے طورپر پیش کیا ہے، جس سے بھاری سرمایہ کاری ہورہی ہے اس کے پاس میری ٹائم ہیرٹیج ہے جس کو استعمال کیاجارہا ہے مشترکہ اتھارٹیز جس کے تحت لوکل کونسلز کے گروپس اپنے اختیارات اوروسائل یکجا کرکے اجتماعی فیصلے کریں گے جس سے علاقوں کو فروغ پاتی ٹورازم انڈسٹری کا روپ دیاجاسکے گا۔
تازہ ترین