• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحوم افضل بٹ کے بیٹوں میں والد کا عکس ہے، چوہدری یٰسین

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) علی ہجویری ٹرسٹ برطانیہ ، پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن برطانیہ کے چیئرمین الحاج افضل بٹ اعلیٰ اخلاق، ملنساز اور مہمان نواز تھے۔ یقیناً ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہ ہوسکے گا، ان کے بچوں میں صحیح معنوں میں والد کا عکس ہے۔ ان خیالات کااظہار قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین اور فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پاکستان کے صدر افضل بٹ نے مرحوم الحاج افضل بٹ کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان کے بیٹوں عرفان بٹ، محمد عمران، عثمان افضل سے کیا۔ اس موقع پر سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، محمد بشارت عباسی، مدثر شاہ، راجہ ارشد خان کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں رہنما موجود تھے۔ قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ 90 کی دھائی سے ان کے الحاج افضل بٹ کےساتھ گہرے مراسم تھے، برطانیہ میں مرحوم افضل بٹ نے پاکستان کی زبان، کلچر، ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، انہوں نے ان کے بیٹوں سے کہا کہ اب آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے والد کی جانب سے ملنے والے ورثہ کی حفاظت کریں۔
تازہ ترین