• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پریمیئر لیگ آرسنل کی مسلسل چوتھی فتح

لندن (نیوز ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ کے یکطرفہ مقابلے میں آرسنل نے چیلسی کو0-3گول سے شکست دی اس فتح سے آرسنل نے ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ مانچسٹر سٹی بدستور18پوائنٹس کے ساتھ اول اور ٹاٹینم14 پوائنٹس کے ساتھ دوم پوزیشن پر ہے۔ آرسنل نے اس یکطرفہ مقابلے کے تمام گول پہلے ہاف میں کئے۔11ویں منٹ پر سانچز نے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔2منٹ بعد وال کاٹ نےسکور 0-2 کر دیا۔ ہاف ٹائم سے5منٹ قبل جرمن سپر سٹار میست اوزیل نے آرسنل کی جانب سے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو0-3سے برتری دلادی اس طرح آرسنل نے مسلسل چوتھی لیگ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر نمایاں مقام حاصل کرلیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی چیلسی8ویں پوزیشن پر چلی گئی۔ یہ چیلسی کی مسلسل دوسری شکست ہے۔ حالانکہ چیلسی کے ابتدائی تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ایک موقع پر نمبر دو پوزیشن حاصل کی تھی۔ آرسنل نے لیگ کا آغاز شکست کے ساتھ کیا جب آرسنل کو لیورپول نے3-4گول سے قابو کیا۔ بعد ازاں آرسنل نے دفاعی چیمپئن لیسٹرز سٹی کے خلاف میچ ایک ایک گول سے برابر کرکے لیگ کا پہلا ٹائٹل پوائنٹ حاصل کیا۔ بعدازاں آرسنل نے واٹ فورڈ، سائوتھ ہمپٹن اور ہل سٹی کو شکست دی اس طرح6میچز میں آرسنل نے13پوائنٹس کے ساتھ سوم پوزیشن پرقبضہ کیا۔
تازہ ترین