• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، فوج کی 102 اضافی کمپنیاں تعینات، 80ویںروز بھی کرفیو، فورسز کا تشدد، درجنوں زخمی،سیکڑوں گرفتار

سری نگر ( جنگ نیوز) بھارت فوج نے کشمیر میں جاری انتفاضہ کو دبانے کیلئے پیراملٹری کی 102 اضافی کمپنیاں تعینات کر دیںجبکہ وادی میں مسلسل 80ویں دن بھی کرفیو اور پابندیاں جاری رہیں ،ریلیوں پر پولیس کے تشدد میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے، اور سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا،فورسز نے رکن اسمبلی شیخ انجینئر راشد کو بھی گرفتار کرلیا۔ریلی کے شرکاءنے پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے میڈیا کے مطابق تمام تعلیمی ادارے ، بڑے بازار اور دیگر تجارتی مراکز بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ، گزشتہ 78دن کے دوران سی آری پی ایف کے 8ہزار سے زائد اہلکاروں کو مقبوضہ کشمیر بھیجا گیا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے میں سی آر پی ایف کی 47بٹالےنز پہلے ہی تعینات ہیں، بھارتی پولیس نے گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران جاری انتفادہ کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤنز میں حریت رہنماؤں، کارکنوں ، نوجوان لڑکوںاور خواتین سمیت 6 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کیرالہ میں تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکمران کشمیریوں کی اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جائز اور منصفانہ جدوجہد کو سرحد پار سے دراندازی کا نام دےکر بدنام کر رہے ہیں، حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ ، آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور آسیہ اندرابی نے اپنے بیانات میں حریت رہنماؤں اور کارکنوںخاص طورپر کشتواڑ میں آئمہ مساجد کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی،انہوںنے گرفتاریوں کو بھارتی قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا، ادھر2امام سمیت کئی افراد کی گرفتاری کے خلاف جموں ریجن کے اضلاع بھدرواہ ، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں  مظاہرے کیے گئے جنہیں روکنے کیلئے مسلسل کرفیو نافذ رہا۔وترپورہ ، بوٹینگو، مالماپن پورہ ، منڈجی، ہتھ لانگو اور سوپور کے دیگر علاقوںمیںآزادی کے حق میں ریلیوں پر بھارتی پولیس کی طرف سے پیلٹ گن سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ، ریلی کے شرکاء گو انڈیا گو بیک اور ہم کیا چاہتے آزادی جیسے نعرے بلند کر رہے تھے،دریں اثناءبھارتی فوج کی پےراملٹری سےنٹرل رےزرو پولےس فورس کی مزید 102کمپنیاں آزادی کےلئے جاری انتفادہ سے نمٹنے کیلئے کشمیر پہنچ گئی ہیں، وادی کشمیرمیں8جولائی کو ایک جعلی مقابلے میںحزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد سے روزانہ بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جاری ہیں۔
تازہ ترین